انڈسٹری میں نئے لوگوں کی رہنمائی کےلیے تیار ہوں سید نور
تقریب کے دیگر مہمانوں میں ہدایتکار نسیم حیدر، خالد فاروق، قیصر امام، اسلم عزیز، متین بیگ شامل ہیں۔
چھوٹے بجٹ کی فلمیں بنانے والوں کو چاہیئے کہ وہ زیادہ پارٹنر شپ کرکے بڑے بجٹ کی معیاری فلمیں بنائیں، لاہور میں فلمی سرگرمیاں شروع ہونے پر خوشی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مصنف وہدایتکار سیدنور نے علامہ اقبال ٹائون کے مقامی شادی ہال میں نئی اردو فلم ''تم جو ملے'' کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ نئے آنے والوں کی رہنمائی کے لیے تیار ہوں، خدا کرے نئی اردو فلم ''تم جو ملے'' کامیاب ثابت ہو۔ فلمساز وتقسیم کار چوہدری اعجاز کامران نے کہا کہ ہمیں اس وقت بامقصد ، تفریحی فلموں کی ضرورت ہے، امید ہے ''تم جو ملے'' ایک اچھی کاوش ہوگی۔ تقریب کے دیگر مہمانوں میں ہدایتکار نسیم حیدر، خالد فاروق، جونی ملک ، اچھی خان ، رانا اعجاز، قیصر امام، اسلم عزیز، متین بیگ شامل ہیں۔