پردے پر بالی وڈ ستارے ہیرو پارلیمنٹ میں زیرو

ہیما مالنی اور کرن کھیر کی حاضری بھی نہ ہونے کے برابر رہی جس پر مخالفین نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔


Showbiz Desk May 01, 2016
ہیما مالنی اور کرن کھیر کی حاضری بھی نہ ہونے کے برابر رہی جس پر مخالفین نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: پردے پر تو بالی وڈ ستاروں کی پرفارمنس کمال ہوتی کی ہے لیکن پارلیمنٹ کا رکن بن کر کئی ستاروں کی حاضری سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ ستارے پردے تو خوب چمکتے ہیں لیکن سیاستدان بن کر ایوان سے اکثر غائب رہتے ہیں۔ترنمول کانگریس کے رہنما اور ڈسکو ڈانسر متھن چکرورتی راجیہ سبھا میں دو سال کے دوران صرف تین دن حاضر رہے۔راجیہ سبھا میں ایورگرین ریکھا کا چہرہ بھی کم ہی نظر آیا،گزشتہ برس ایوان میں ان یک حاضری 5.1فیصد سے بھی کم رہی۔وہ جتنے دن بھی ایوان میں حاضر ہوئیں ایک سوال تک نہ پوچھا۔اس کے علاوہ لوک سبھا میں بی جے پی کے رکن پاریش راول،ہیما مالنی اور کرن کھیر کی حاضری بھی نہ ہونے کے برابر رہی جس پر مخالفین نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں