ایبٹ آباد اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نیم فوجی دستے تیار ہوں گے۔

کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نیم فوجی دستے تیار ہوں گے۔ فوٹو: فائل

ایبٹ آباد اور اسلام آباد میں ضلعی اتنظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیشن نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، ایبٹ آباد میں افغان مہاجرین کی نقل وحرکت ، اسلحہ کی نمائش ،لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور وال چاکنگ پر بھی ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔


دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا، شہر میں اسلحے کی نمائش، وال چاکنگ ، شرانگیز تقاریر اورلاؤڈ اسپیکرکے استعمال پر پابندی ہو گی جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نیم فوجی دستے تیار ہوں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے بھی محرم الحرام کے دوران سندھ کے 3 شہروں کراچی، حید رآباد اورخیر پورمیں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، جس کے مطابق کسی بھی جگہ 5 افراد کے ایک ساتھ کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی اورعلمائے کرام کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کرنے کی بھی ممانعت ہوگی، تینوں شہروں میں دفعہ 144کا نفاذ 11 محرم الحرام تک رہے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story