بھارتی سپریم کورٹ کرکٹ سے چمٹے ’بزرگوں‘ کو گھر بھیجنے پرڈٹ گئی

لودھا کمیٹی نے بورڈ میں 70 برس کی عمر کے بعد کسی کو کوئی بھی عہدہ نہ دینے کی سفارش کی تھی


Sports Desk May 01, 2016
عدالت نے بورڈ، اس کے نشریاتی پارٹنر اور چند دیگر فریقین کو مقدمے کی جلد سماعت کیلیے 50 لاکھ روپے فی کس بطوراخراجات جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔:فوٹو: فائل

بھارتی سپریم کورٹ ملکی کرکٹ سے چمٹے 'بزرگ' عہدیداران کو گھر بھیجنے کے فیصلے پر سختی سے ڈٹ گئی۔

لودھا کمیٹی نے بورڈ میں 70 برس کی عمر کے بعد کسی کو کوئی بھی عہدہ نہ دینے کی سفارش کی تھی، اس کے خلاف بی سی سی آئی نے اپیل کی مگر دو رکنی بنچ نے واضح کیا کہ جب ایک جج 65 سال اور سیاستدان 70 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتا ہے تو پھر کرکٹ میں آفیشلز برقرار رکھنے پر اصرار کیوں کیا جارہا ہے۔ عدالت نے بورڈ، اس کے نشریاتی پارٹنر اور چند دیگر فریقین کو مقدمے کی جلد سماعت کیلیے 50 لاکھ روپے فی کس بطوراخراجات جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں