
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوںتحریک انصاف نے کرپشن ہٹائوملک بچائوتحریک کاسندھ بھرمیں آغازکیا جس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے شیڈول کے باوجودشرکت نہ کرنے سے نظریاتی کارکنوں میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے.
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ آج لاہورکے جلسے کے بعدپارٹی چیئرمین عمران خان ایک اہم اجلاس طلب کرینگے جس میں چاروں صوبوں کے آرگنائزر زاورمرکزی قیادت سے موجودہ صورت حال پر مشاورت کی جائے گی اوراگرکسی رہنمانے ماضی میں ذاتی رنجش کے سبب دوسرے رہنماکے ساتھ زیادتی کی تو پارٹی کے ڈسپلین کی خلاف ورزی پراس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔