دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے اپنے ہی لوگ ملوث ہیں آئی جی سندھ

سماجی جرائم پر قابو پانے کے لئے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے، آئی جی سندھ


ویب ڈیسک May 01, 2016
جرائم پر قابو پانے کے لے ضلع سطح پر شہریوں اور پولیس کی مشترکہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، اے ڈی خواجہ:فوٹو:فائل

آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے اپنے ہی لوگ ملوث ہیں جو بیرونی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اعتماد پرپورا اترنے کی کوشش کریں گے، جن اضلاع میں غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں ہیں وہاں پر اصل حق مقامی نوجوانوں کا ہے اس لئے سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے اپنے ہی لوگ ملوث ہیں جو بیرونی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اے ڈی خواجہ نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کو جدید طرز پرمنظم کیا جا رہا ہے اور بہت پر امید ہیں کہ عوام کے تعاون سے جرائم پر قابو پالیں گے۔ سماجی برائیوں پرقابو پانے کے حوالے سے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ایسے جرائم سے بچنے کے لیے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے، جرائم پر قابو پانے کے لے ضلعی سطح پر شہریوں اور پولیس کی مشترکہ کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں