مصرکے صدر محمد مرسی 22 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے

دورہ پاکستان کے دوران مصری صدر محمد مرسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جائےگی


ویب ڈیسک November 16, 2012
دورہ پاکستان کے دوران مصری صدر محمد مرسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جائےگی ، فوٹو : رائٹرز فائل

مصرکے صدر محمد مرسی 22 نومبر کوپاکستان پہنچیں گے ،دونوں ممالک کے صدور علاقائی و بین الاقوامی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کریں گے ۔

ایکسپریس ٹریبیون کےمطابق مصری صدر محمد مرسی اپنے دورے کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےخطاب ، صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف اور سیاسی قائدین سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جائےگی۔ تاجروں کا وفد بھی محمد مرسی کے ہمراہ پاکستان آئے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کےدرمیان جلد ہی وزارتی سطح پربھی مذاکرات شروع ہوں گے۔ واضح رہے کہ 37 سال بعد کوئی بھی مصر ی صدر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں