ہیں تلخ بہت بندہ مزدورکے اوقات مزدوروں کاعالمی دن آج منایا جارہا ہے

اقتصادی خوشحالی کی منزل تک پہنچنے کیلیے انکا مرکزی کردار ہے، صدر ممنون

مزدور اور ملازمین معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، آصف علی زرداری:فوٹو : فائل

QUETTA:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے دنیا سمیت ملک بھرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینار، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سمیت مزدوروں، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا۔


عالمی دن کے موقع پرصدرممنون حسین نے اپنے پیغام میں محنت کش مردوں اورخواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی خوشحالی کی منزل تک پہنچنے کیلیے انکا مرکزی کردار ہے،نمائندہ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ نجکاری کے نام پر ملازمین کو بیروزگارکرنیکی اجازت نہیں دے گی،انہوں نے کہا مزدور اور ملازمین معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

واضح ر ہے کہ یکم مئی 1886 کوامریکا کے شہر شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو پولیس نے اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے والے پرامن جلوس پر فائرنگ کر کے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کردیا تھا اورہرسال یکم مئی کو یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں اور ان کا استحصال بند کیا جائے۔
Load Next Story