ریکوڈک کیس عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ جو بھی ہوگا حکومت بھگتے گی چیف جسٹس

عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ جو بھی ہوگا حکومت بھگتے گی، چیف جسٹس


ویب ڈیسک November 16, 2012
عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ جو بھی ہوگا حکومت بھگتے گی، چیف جسٹس۔ فوٹو فائل

ریکوڈک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ جو بھی ہوگا حکومت بھگتے گی۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ریکوڈک کیس کی سماعت کی، اس موقع پربلوچستان حکومت نے ریکوڈک کیس میں 300 صفحات پر مشتمل ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کردیا، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل رضا کاظم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر عالمی ثالثی نہیں ہوسکتی، بین الاقوامی ثالثی عدالت معاملے پرفیصلہ محفوظ کرچکی ہے جو جلد سامنے آجائے گا۔

چیف جسٹس نے ریکارڈ کی نقول فریقین کو دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت جلد کسی نتیجے پر پہنچنا چاہتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عدالت غیر جابندار ہے، حکومت سست روی کا مظاہرہ کررہی ہے عدالت کو کسی دباؤ کا سامنا نہیں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ جو بھی ہوگا حکومت بھگتے گی، کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں