سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.1 اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز


ویب ڈیسک May 01, 2016
زلزلے کی شدت 4.1 اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز. فوٹو: فائل

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردو نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلومیٹرتھی۔

زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں تاہم خوف کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہرنکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں