سعودی عرب میں تنخواہ نہ ملنے پر بن لادن گروپ کے ملازمین کا احتجاج بسیں نذرِ آتش

بن لادن کمپنی کے ملازمین نے نوکریوں سے فارغ کرنے اور تنخواہیں نہ دینے کے باعث احتجاج کیا۔


ویب ڈیسک May 01, 2016
سعودی عرب میں نذرِ آتش کی گئی بسوں کا ایک اسکرین شاٹ۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں 50 ہزار افراد کو نوکریوں سے فارغ کرنے اور کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بن لادن کمپنی کے ملازمین کی بڑی تعداد سڑکوں پر آ گئی اور احتجاجاً کئی بسوں کو نذرِ آتش کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ میں واقع بن لادن گروپ کی ذیلی تعمیراتی کمپنی کے آفس کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں غیرملکی مزدوروں نے شدید احتجاج کیا اور بسوں کو آگ لگادی ہے، سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں جلتی ہوئی بسوں کی دیکھا جاسکتا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ پر فوری قابو پایا۔

بن لادن گروپ نے نکالے جانے والے تمام ملازمین کو ملک سے باہر جانے کا اجازت نامہ بھی دے دیا گیا ہے لیکن بعض ملازمین ادارہ چھوڑنے کی بجائے اپنی کئی ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کا مطالبہ کررہے تھے اور اب یہ احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے۔دوسری جانب سعودی حکومت نے معاملے کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ بن لادن گروپ میں 2 لاکھ افراد ملازمت کررہے تھے تاہم سعودی عرب کو درپیش مالی مشکلات کے باعث کمپنی نے 25 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |