یواے ای عراق سعودی عرب کی جیلوں میں 4000 پاکستانی قیدحناربانی کھر

مکہ کی جیل میں سب سے زیادہ 94 پاکستانی خواتین قید ہیں جبکہ دبئی جیل میں 20اور شارجہ جیل میں 47 پاکستانی خواتین قید ہیں


ویب ڈیسک November 16, 2012
مکہ کی جیل میں سب سے زیادہ 94 پاکستانی خواتین قید ہیں جبکہ دبئی جیل میں 20اور شارجہ جیل میں 47 پاکستانی خواتین قید ہیں فوٹو: رائٹرز/ فائل

وزیرخارجہ حناربانی کھر نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، عراق اور سعودی عرب کی جیلوں میں 119 خواتین سمیت 4000 سے زائد پاکستانی برسوں سے قید ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے بتایا کہ مکہ کی جیل میں سب سے زیادہ 94 پاکستانی خواتین قید ہیں جبکہ دبئی جیل میں 20 اور شارجہ جیل میں 47 پاکستانی خواتین قید ہیں۔

حنا ربانی کھرکے مطابق جدہ جیل میں 688 ، دبئی جیل میں 577 ، ابوظہبی جیل میں 236 پاکستانی مرد قید ہیں۔ وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ کویت میں 60 پاکستانی 15 سال سے قید ہیں جبکہ کویت میں 37 خواتین قیدی ہیں۔

وزیرخارجہ حناربانی کھر نے ایوان کوبتایا کہ حکومت ان تمام پاکستانیوں کی رہائی کے متعلقہ حکومتوں سے مذاکرات کررہی اورامید ہے کہ جلد ہی کوئی حوصلہ افزا نتائج سامنے آسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں