پائیداراقتصادی ترقی کا حصول مزدورکی محنت سے ہی ممکن ہے وزیراعظم

حکومت مزدوروں کوان کا سماجی اورمعاشی حق دلانےکیلئےپرعزم ہے، وزیراعظم نوازشریف کا یوم مزدور پر خصوصی پیغام

محنتی اورپرعزم افرادی قوت ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، وزیراعظم:فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ یوم مزدور پر مزدوروں کی عزت اورحقوق کے تحفظ کا اعادہ کرتے ہیں جب کہ پائیدار اقتصادی ترقی کاحصول مزدور کی محنت سے ہی ممکن ہے۔


وزیراعظم نوازشریف نے مزدوروں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں افرادی قوت کا اہم کردار ہوتا ہے، محنتی اورپرعزم افرادی قوت ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہم مزدورکو سماجی اورمعاشی مقام دینا چاہتے ہیں جب کہ تمام کارکنوں اوران کے خاندانوں کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے کروڑوں افراد کی زندگیاں بدل دے گا، موٹرویزسمیت بنیادی ڈھانچےاورتوانائی کےمنصوبوں پرکام کررہے ہیں آج یوم مزدور پر مزدوروں کی عزت اورحقوق کےتحفظ کا اعادہ بھی کرتے ہیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت میگا انفراسٹرکچرپراجیکٹس، شاہراؤں اورتوانائی منصوبوں پرکام کر رہی ہے، صرف خوشحال اورمطمئن افراد ی قوت ہی بین الاقوامی مقابلے کی فضا کا سامنا کر سکتی ہے، حکومت مزدوروں کوان کا سماجی اورمعاشی حق دلانےکیلئےپرعزم ہے، جب کہ امید ہےملکی امن اورخوشحالی کے لئےمزدوراپناکردارجاری رکھیں گے۔
Load Next Story