گجراتدہشتگر دباپ بیٹا گرفتار75 کلو دھماکا خیزمواد اوراسلحہ برآمدآئی جی پنجاب

لاہورمیں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی. آئی جی پنجاب

لاہورمیں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی. آئی جی پنجاب.فوٹو فائل

ISLAMABAD:
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشت گرد باپ بیٹے کو گرفتارکرکے محرم الحرام میں دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے کہا کہ گرفتارباپ بیٹے سے کئی خود کش جیکٹس،75کلودھماکا خیز مواداوربڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا،انہوں نے کہا کہ دونوں افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کےحکیم اللہ محسود گروپ سے ہے، جنہوں نےگجرات میں آرمی چیک پوسٹ اور پولیس ناکے پر حملے کا اعتراف کیا ہے.


آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس نے ٹانڈہ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایک دہشت گرد شفیق کوگرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر پولیس نے اس کے بیٹے رحمان کو بھی گرفتارکرلیا۔

حاجی حیبب الرحمان نے مزید کہا کہ لاہورمیں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی.

Recommended Stories

Load Next Story