پاکستانی دہشت گرد نہیںبین الاقوامی برادری پاکستان کے مسائل کو سمجھےنواز شریف

امیدہے امریکی سفیررچرڈاولسن پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کےفروغ میں اہم کردار ادا کریں گے ، نواز شریف


ویب ڈیسک November 16, 2012
امید ہے امریکی سفیررچرڈ اولسن پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کےفروغ میں اہم کردار ادا کریں گے ، نواز شریف فوٹو: ایکسپریس

مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی دہشت گرد نہیں، بین الاقوامی برادری پاکستان کے مسائل کو سمجھے۔

پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف نے ملاقات کی،نوازشریف نے رچرڈ اولسن کو پاکستان میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اورامید ظاہر کی کہ امریکی سفیر پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کےفروغ اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور خواجہ آصف بھی ملاقات میں موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں