قومی ایئرلائن کی پروازحادثے سے بچ گئی وزیراعلیٰ گلگت سمیت تمام مسافر محفوظ رہے

سول ایوی ایشن کے عملے نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پایا۔


ویب ڈیسک November 16, 2012
سول ایوی ایشن کے عملے نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پایا۔ فوٹو: فائل

گلگت جانےوالی قومی ایئرلائن کی پروازحادثے سےبال بال بچ گئی، طیارے میں موجود وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت تمام مسافر محفوظ رہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پروازٹیک آف کرنے ہی والی تھی کہ اچانک طیارے کے ٹائر میں آگ لگ گئی، پائلٹ نےایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو رن وے پر ہی روک لیا، سول ایوی ایشن کے عملے نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پایا۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار وزیر اعلیٰ گلگت سمیت 45 مسافرمحفوظ رہے،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے 24 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں