غزہ دو اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید متعدد زخمی

اسرائیلی فوجیں ٹینکوں اوربھاری مشینری کےساتھ ممکنہ زمینی کارروائی کیلئےغزہ پٹی کی سرحد پرپہنچ گئیں ہیں


ویب ڈیسک November 16, 2012
اسرائیلی فوجیں ٹینکوں اوربھاری مشینری کےساتھ ممکنہ زمینی کارروائی کیلئےغزہ پٹی کی سرحد پرپہنچ گئیں ہیں ۔ فوٹو اے ایف پی

اسرائیل کی جانب سے 2 فضائی حملوں میں بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوجیں ٹینکوں اوربھاری مشینری کےساتھ ممکنہ زمینی کارروائی کیلئےغزہ پٹی کی سرحد پرپہنچ گئیں ہیں اور اس مقصد کے لئے اسرائیل نے 16 ہزار ریزور فوجیوں کو بھی طلب کرلیا، دوسری جانب حماس کی طرف سے اسرائیلی دارلحکومت تل ابیب کےقریب میزائل داغا گیا۔

امریکہ میں قیام پذیر فلسطینی اور اسرائیلیوں نے غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ سےجنگ فوری بند کرنےکا مطالبہ کیا ہے تاہم غزہ پرحملوں کےبعد جنوبی کوریا، وینیزویلا اورآسٹریلیا میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

دوسرے حملے میں اسرائیل کی فضائی بمباری سے 3 فلسطینی جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تاہم پہلی بار اسرائیلی دارالحکومت پر فلسطین کی جانب سے راکٹوں سے جوابی کارروائی کی گئی جس سے اسرائیلی دارالحکومت لرزاٹھا اور راکٹ حملوں میں کئی اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کی جانب سےغزہ پر گزشتہ تین روز سے سیکڑوں فضائی حملےکئےجاچکے ہیں جس میں بچوں سمیت درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، مصری وزیراعظم ہشام قندیل کی آمد کی وجہ اسرائیل نے 3 گھنٹےکے لئےغزہ میں حملےروکنے پر اتفاق کیا تھا مگر یہ حملے بدستور جاری رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں