کراچی اور کوئٹہ میں بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہوگئی

حکومت نے موبائل فون سروس کی معطلی کے اوقات صبح 10 سے شام 6 بجے تک بتائے تھے۔

حکومت نے موبائل فون سروس کی معطلی کے اوقات صبح 10 سے شام 6 بجے تک بتائے تھے۔ فوٹو: فائل

کراچی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس کئی گھنٹے کی معطلی کے بعد بحال ہوگئی۔


وفاقی حکومت نے کراچی اور کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر آج صبح سے موبائل فون سروس معطل کردی تھی۔ موبائل فون سروس کی معطلی کے اوقات صبح 10 سے شام 6 بجے تک بتائے گئے تھے جس کے بعد شہر میں اب سروس مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کل وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر یکم محرم کو موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی تھی جسے بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا تھا۔ رحمان ملک نے موبائل سروس بند ہونے کا بھی عندیہ دیا تھا جس کے بعد آج صبح اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story