علی ظفر نئی فلم امن کی آشا میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار

علی ظفر کی ایک اوربالی ووڈ فلم "چشم بددور" 22 فروری 2013 کو ریلیز ہوگی۔

علی ظفر نہ صرف اس فلم میں ادارکاری کرتے نظرآئیں گے بلکہ موسیقی اورگانے بھی خود لکھیں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نئی بالی ووڈ فلم "امن کی آشا" میں ہیروئن یامی گوتم کے ساتھ اداکاری کے جوہردکھائیں گے۔

فلم''امن کی آشا''ھسپانوی رومانوی اورکامیڈی فلم کا ری میک ہے جس کی ہدایات ای نواس دیں گے، کہانی نیرج پانڈے نے لکھی ہے جو فلم کے پروڈیوسربھی ہیں۔


علی ظفر نہ صرف اس فلم میں ادارکاری کرتے نظرآئیں گے بلکہ موسیقی اورگانے بھی خود لکھیں گے۔

علی ظفر کی ایک اوربالی ووڈ فلم "چشم بددور" 22 فروری 2013 کو ریلیز ہوگی۔ فلم امن کی آشا کی شوٹنگ چشم بددور کی ریلیز کے بعد شروع ہو گی۔


علی ظفر نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز فلم "تیرے بن لادن" سے کیا جس کو پاکستان میں ریلیز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، اس کے بعد انہوں نے یش راج بینر کی فلم "میرے برادر کی دلہن" میں کام کیا اور بالی ووڈ میں ان کی تیسری فلم انو مینن کی "لندن پیرس نیو یارک" تھی۔
Load Next Story