آئندہ الیکشن میں ن لیگ کلین سویپ کریگی شہباز شریف

کوئی مائی کالال پنجاب میں ایک پائی کی کرپشن ثابت کردے تو استعفیٰ دے دونگا


ایکسپریس July 21, 2012
کوئی مائی کالال پنجاب میں ایک پائی کی کرپشن ثابت کردے تو استعفیٰ دے دونگا. فوٹو ایکسپریس

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہاکہ میں چیلنج کرتاہوں کہ کوئی مائی کا لال پنجاب حکومت یااس خادم پرایک پائی کی کرپشن ثابت کردے تو استعفٰی دے کرگھر چلا جائوں گاجہاں حاجیوں کی جیبیں کاٹی جاتی ہوں،این آئی سی ایل، بجلی ، گیس چوری اورآئے روزاسکینڈل جنم لیتے ہوں وہاں ملک میں کیسے برکت ہوسکتی ہے،ایسے میں اندھیر ے ہی قوم کامقدر ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ روز علی پور تامظفرگڑھ دو رویہ سٹرک کاسنگ بنیاد رکھنے کے بعد علی پور میں جلسہ عام سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں ایٹمی دھما کے کرکے بھارت کے دانت کھٹے کیے تھے،موقع ملا تواقتدارمیں آکرنوازشریف کی قیادت میں اب معاشی دھماکاکریں گے اورقوم کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروںسے نجات دلائیںگے،ن لیگ آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی،مرکز میں بھی حکومت بنائے گی اور6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردے گی،اگرایسا نہ کرسکے تو میرا نام شہبازشریف نہیں،رنگ روڈ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ اتھارٹی فنانشل ماڈل بنائے اوراپنے وسائل خودپیدا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں