شیر خوار بچی کی آمد سے یورپی پارلیمنٹ کی رونق دوبالا

وکٹوریا صرف 'ماما' کا لفظ بول سکتی ہے لیکن اس کے باوجود وہ یورپی پارلیمنٹ کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرتی ہے۔


ویب ڈیسک November 16, 2012
وکٹوریا صرف 'ماما' کا لفظ بول سکتی ہے لیکن اس کے باوجود وہ یورپی پارلیمنٹ کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرتی ہے۔ فوٹو: رائٹرز

یورپی پارلیمنٹ میں خاتون اطالوی رکن کی شیرخوار بیٹی بھی ان کے ساتھ ہی پارلیمنٹ میں آتی ہے جس سے ایوان کی رونق دوبالا ہوجاتی ہے۔


ننھی وکٹوریا اپنی والدہ اور اطالوی رکن پارلیمنٹ لیشیا رونزلی کے ساتھ یورپی پارلیمنٹ کی کارروائیوں میں اپنے مخصوص انداز میں حصہ لیتی ہے۔ یہ نوبت اس وقت آئی جب اس کی والدہ نے اس کی پیدائش کے بعد اسے آیا کے پاس چھوڑنے سے انکار کیا، جس کے بعد سے یہ ننھی پری اپنا زیادہ وقت یورپی پارلیمنٹ میں گزارنے پر مجبور ہے۔


وکٹوریا صرف 'ماما' کا لفظ بول سکتی ہے لیکن اس کے باوجود وہ یورپی پارلیمنٹ کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرتی ہے۔ وکٹوریہ کی یورپی پارلیمنٹ میں موجودگی سے منتخب ایوان کی اہمیت دوچند ہوگئی ہے اور تمام پارلیمنٹیرینز کے لاڈ پیار سے ایوان کی رونق مزید بڑھ جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں