مصری صدر کا وزیر اعظم کوٹیلی فون غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔


ویب ڈیسک November 16, 2012
دونوں رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: مصر کے صدرمحمد مرسی نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون کیا جس میں غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مصری صدرسے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس طرح کی اسرائیلی جارحیت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے فلسطین کامسئلہ حل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں