وزیر اعظم کے احکام نظرانداز گوشوارے ویب سائٹ پر نہ ڈالے جاسکے
اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے ویب سائٹ پر ڈالنے کے لیے انتخابی اصلاحات کمیٹی قانون سازی کی جائے، الیکشن کمیشن
KARACHI:
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے ویب سائٹ پرڈالنے کے احکام کو نظرانداز کرتے ہوئے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہیں کی اور مؤقف اپنا یا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے ویب سائٹ پر ڈالنے کے لیے انتخابی اصلاحات کمیٹی قانون سازی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو اثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پرڈالنے کے حوالے سے ہدایت دیے کئی روز گزر گئے ہیں مگر الیکشن کمیشن نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس لئے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر اپ لوڈ نہیں کی جائیں گی۔اگر حکومت چاہتی ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پراپ لوڈ کی جائیں تو اس حوالے سے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں قانون سازی کی جائے ۔
الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات کتابی شکل میں شائع کر دی ہیں اگر کسی کو یہ تفصیلات چاہیں تو وہ الیکشن کمیشن سے اثاثوں کے تفصیلات کی کاپی خرید سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن سے نیب حکام نے سرکاری طورپراثاثوں کی ایک کاپی حاصل کرلی ہے جو الیکشن کمیشن نے چئیرمین نیب کے خط پر انہیں مہیا کی ہے ۔