کوئٹہ میں 2 ماہ کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

نوٹی فکیشن کے مطابق 2 ماہ تک اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر بھی پابندی ہوگی۔


ویب ڈیسک November 16, 2012
نوٹی فکیشن کے مطابق 2 ماہ تک اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ فوٹو پی پی آئی

بلوچستان حکومت نے شہر میں 2 ماہ کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔


محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں 2 ماہ تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر بھی پابندی ہوگی۔


اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی، حیدرآباد اور خیرپور میں 11 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں