کراچی کے حلات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیے جارہے ہیں شرجیل میمن

محرم الحرام کے فوری بعد اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، وزیر اطلاعات شرجیل میمن

محرم الحرام کے فوری بعد اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، وزیر اطلاعات شرجیل میمن فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور:
وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے حالات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیے جارہے ہیں۔


صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے فوری بعد اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کے لئے ایک خاص مدت معین کی جائے گی۔ جن لوگوں نے اس مدت کے درمیان اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ نہیں کروایا تو انہیں منسوخ سمجھا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ شہر کے حالات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story