کراچی بن قاسم پاور پلانٹ کے پیداواری یونٹ بند غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

پیداواری یو نٹ بند ہونے سے 500 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، کے ای ایس سی ترجمان

پیداواری یو نٹ بند ہونے سے 500 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، کے ای ایس سی ترجمان فوٹو: فائل

گیس کی کمی کی وجہ سے بن قاسم پا ور پلانٹ ٹو کے تمام پیداواری یونٹ بند ہوگئے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ میں اضا فہ ہوگیا۔


کے ای ایس سی کے ترجمان احمد فراز کا کہنا ہے کہ پیداواری یو نٹ بند ہونے سے 500 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے جس کا دورانیہ ایک سے دو گھنٹے ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Load Next Story