عالمی فروغ ادب كونسل نے عطاءالحق قاسمی كو لائف ٹائم اچيومنٹ ايوارڈ سے نوازا

عطاءالحق قاسمی نے 18 کتابیں تحریر كی ہيں اور ان كے كئی ٹی وی پلیز نےعوام ميں بے حد مقبوليت حاصل کی۔


APP November 16, 2012
عطاءالحق قاسمی كو يہ ايوارڈ طنزو مزاح كا ادب تخليق كرنے پرديا گيا ہے جبكہ حكومت پاكستان كی جانب سے بھی انہيں پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتياز جيسے اعلیٰ ايوارڈز سے نوازا جا چكا ہے۔ فوٹو: فائل

عالمی فروغ ادب كونسل نے چيئرمين بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس كونسل عطاءالحق قاسمی كو ادب كے حوالے سے ان كی خدمات پر قطر میں لائف ٹائم اچيومنٹ ايوارڈ سے نوازا ہے۔


لاہور آرٹس كونسل كے ترجمان نے بتایا کہ تقريب میں ڈاكٹر خورشيد رضوی نے عطاءالحق قاسمی كی ادب كے لئے خدمات پر خصوصی مكالہ پيش كيا۔ تقريب ميں قطر ميں پاكستان كے سفير سرفراز خانزادہ، بھارتی سفير سنجيواروڑا ، قطر كے وزير اطلاعات و ثقافت اوربالی ووڈ كے اداكار نصيرالدين شاہ سميت ديگر علمی و ادبی شخصيات نے شركت كی۔


عطاءالحق قاسمی كو يہ ايوارڈ طنزو مزاح كا ادب تخليق كرنے پرديا گيا ہے جبكہ حكومت پاكستان كی جانب سے بھی انہيں پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتياز جيسے اعلیٰ ايوارڈز سے نوازا جا چكا ہے۔


عطاءالحق قاسمی نے 18 کتابیں تحریر كی ہيں اور ان كے كئی ٹی وی پلیز جن میں خواجہ اينڈ سنز، شب ديگ، علی بابا چاليس چور اور اليكشن اليكشن شامل ہیں نےعوام ميں بے حد مقبوليت حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں