کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں امن بحال کردیا وزیراعظم

چین اقتصادی راہداری منصوبوں پرسرمایہ کاری کررہا ہے جس سے خطے کے کروڑوں افراد کا معیارزندگی بہتر ہوگا،نوازشریف


ویب ڈیسک May 02, 2016
چین اقتصادی راہداری منصوبوں پرسرمایہ کاری کررہا ہے جس سے خطے کے کروڑوں افراد کا معیارزندگی بہتر ہوگا،نوازشریف. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں امن بحال کردیا جب کہ ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال سے اقتصادی استحکام پیدا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈی جی نے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ وسیع شراکت داری چاہتا ہے جب کہ پاکستان تجارت سے متعلق قوانین کو بہتر بنارہا ہے، چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے خطے کے کروڑوں افراد کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطےمیں رابطوں اور اقتصادی راہداری منصوبوں پرتیزی سےکام کررہےہیں، تجارتی قوانین سے عالمی سطح پر اشیا کی ترسیل میں مدد ملے گی جب کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |