بلدیاتی نظام پرواویلاکرنیوالے قوم پرست کاغذی شیر ہیں
بل کی منظوری پیپلز پارٹی حکومت کا سندھ کے عوام کو ایک اور تحفہ ہے، میر منور تالپور
بلدیاتی نظام پر واویلا کرنے والے قوم پرست رہنما کاغذی شیر ہیں، انہیں عوام کی تائید حاصل نہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایم این اے و پیپلز پارٹی میرپورخاص کے صدر نوابزادہ میر منور تالپور نے پارٹی عہدیداران و کارکنان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے بل کی سندھ اسمبلی سے منظوری پی پی حکومت کا سندھ کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ ہے۔ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن عوام کی حمایت سے جیتے گی، عدلیہ اور حکومت کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکیں اور پاکستان میں پہلی بار صدر آصف علی زرداری کی قیادت جمہوری حکومت مدت مکمل کرے گی۔
اس موقع پر انہوں نے کارکنان اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے سینئر نائب صدر حاجی عالم کنبھار، نائب صدر اسحاق ناریجو، جنرل سیکریٹری حسن دھونکائی، انفارمیشن سیکریٹری مقبول حسین کھٹیان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شاہ نواز مغل پر مشتمل5 رکنی کمیٹی تشکیل دی اور عہدیداران و کارکنان کو کمیٹی ممبران سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔