آفاق احمد نائن زیرو آنا چاہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں خالد مقبول صدیقی

ملکی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے کوئی ملنا چاہتا ہے تو ایم کیوایم خوش آمدید کہے گی، خالد مقبول صدیقی


ویب ڈیسک May 03, 2016
متحدہ قومی موومنٹ سے مذاکرات کے لیے نائن زیرو جانے کے لیے تیار ہیں، آفاق احمد۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آفاق احمد نائن زیرو آنا چاہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں تاہم وہ نائن زیرو آنے کا مقصد رابطہ کمیٹی کو ضرور بتائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین نائن زیرو آنا چاہیں تو ضرور آئیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن آفاق احمد نائن زیرو آنے کا مقصد رابطہ کمیٹی کو ضرور بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے کوئی ملنا چاہتا ہے تو ایم کیوایم خوش آمدید کہے گی۔

واضح رہے کہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ سے مذاکرات کے لیے نائن زیرو جانے کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں