امام الحق میرے بھانجے نہیں بھتیجے ہیںناانصافی نہیں ہونے دوں گاانضمام

میں امام الحق کو فیور دوں گا نہ ہی اس کے ساتھ ناانصافی ہونے دوں گا، انضمام

میں امام الحق کو فیور دوں گا نہ ہی اس کے ساتھ ناانصافی ہونے دوں گا، انضمام:فوٹو: فائل

پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ ماضی میں فیصل اقبال کو ماموں جاوید میانداد کی وجہ سے ٹیم سے دور رکھا گیا۔


امام الحق آپ کے بھانجے ہیں، کیا ان کا انتخاب بھی تنقید کے ڈر سے نہیں کیا؟انضمام الحق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے امام الحق کا ''ماموں '' کہا جاتا ہے لیکن میں ان کا چچا ہوں۔ چیف سلیکٹر نے کہاکہ میں امام الحق کو فیور دوں گا نہ ہی اس کے ساتھ ناانصافی ہونے دوں گا، میں سمجھتا ہوں جس کی پرفارمنس اچھی ہوگی اسے ہی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے، امام الحق رواں برس کے ڈومیسٹک سیزن میں زیادہ رنز نہ بنا سکے اس لیے ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔
Load Next Story