محكمہ داخلہ سندھ نے بعض علما کی صوبہ بھر ميں نقل وحركت پر پابندی عائد كردی

علما سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن و امان كی صورتحال كو برقرار ركھنے ميں متعلقہ اداروں سے مكمل تعاون كريں۔


APP November 16, 2012
پابندی کے تحت علما واکرام سندھ كے كسی بھی علاقے ميں سفر نہيں كرسكيں گے۔ فوٹو: فائل

محكمہ داخلہ سندھ نے 2 ماہ كے لئے سندھ كے مختلف مكاتب فكر سے تعلق ركھنے والے بعض علما و ذاكرين كی صوبہ بھر ميں نقل حركت پر پابندی عائد كر دی ہے۔


پابندی کے تحت علما واکرام سندھ كے كسی بھی علاقے ميں سفر نہيں كرسكيں گے۔ ان تمام علماو ذاكرين كو پابند كيا گیا ہے كہ محرم کے دوران ايسی تقارير سے اجتناب كريں جن سے كسی بھی مكتب فكر سے تعلق ركھنے والے شخص كی دل آزاری ہو۔ علما سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امن و امان كی صورتحال كو برقرار ركھنے ميں متعلقہ اداروں سے مكمل تعاون كريں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں