محرم میں امن کیلیے متحدہ کا کردار قابل تقلید ہے محمد شریف
بے گناہوں کو قتل کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔
ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کا محرم الحرام میں قیام امن کیلیے کردار قابل تقلید ہے۔
وہ مرکزی امامیہ ٹرسٹ اور انجمن سادات لطیف آباد کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ اور رکن زونل کمیٹی رئیس حیدر بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بے گناہوں کو قتل کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی گھنائونی سازشیں کر رہے ہیں۔
ہمیں اپنے اتحاد کا عملی مظاہرہ کر کے ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے تمام مذاہب، فرقے اور قومیتوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کا احترام سکھایا ہے۔ مرکزی امامیہ ٹرسٹ اور انجمن حیدری کے عہدیداران نے قیام امن اور مذہبی رواداری کیلیے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کردار کو سراہا۔