کڑے وقت سے نمٹنے کیلیے اتحادویکجہتی ضروری ہےالطاف حسین

علماودیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں،رابطہ کمیٹی کو ہدایت ،مسلم امہ کو رمضان کی مبارکباد

علماودیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں،رابطہ کمیٹی کو ہدایت ،مسلم امہ کو رمضان کی مبارکباد۔ فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ملک کودرپیش خطرات سے باہرنکالنے اورہرقسم کے سخت اورکڑے حالات سے نبردآزما ہونے کیلیے ملک میں امن واستحکام، یکجہتی،بھائی چارے،مذہبی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کی اشدضرورت ہے۔

لندن اورپاکستان کی رابطہ کمیٹی کے بیک وقت اجلاس سے خطاب میں الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں امن واستحکام،یکجہتی اورسیاسی،مذہبی اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلیے فوری طورپراپنے وفودتشکیل دیں اورملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں،تمام مکاتب فکرکے علما،تمام مذاہب کے اکابرین،دانشوروں،مفکروں،نشریاتی اداروںکے سینئر تجزیہ کاروں اورانسانی حقوق کی انجمنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیں،


سیاسی ونظریاتی اورذاتی اختلافات سے بالاترہوکرہنگامی بنیادپر سب سے بات چیت کریں۔الطا ف حسین نے کہاکہ ملاقاتوں اوربات چیت کایہ اقدام نہ صرف ملک کی ترقی وخوشحالی کیلیے نیک قدم ہوگابلکہ رمضان کی آمدپرملک وقوم کیلیے ایک تحفے سے کم نہیں ہوگا اوراللہ کی رحمت وبرکت بھی نازل ہوگی۔

دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکبادپیش کی ہے۔ایک تہنیتی پیغام میں الطاف حسین نے کہاکہ اسلامی عبادات کے لحاظ سے رمضان کامہینہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے دروازے اپنے بندوںپرکھول دیتاہے۔انھوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے کے صدقے پاکستان کو خوشحالی،ترقی و استحکام عطا فرمائے۔
Load Next Story