آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی آئی ایس پی آر

دہشتگرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں اور اغوائے برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 03, 2016
دہشتگرد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں اور اغوائے برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسلح افواج پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے تمام افراد کو دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں پر سزائے موت سنائی اور انہوں نے دوران ٹرائل اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا جب کہ دہشت گرد اسکولوں پر حملے، مواصلاتی انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور اغوائے برائے تاوان اور مسلح افواج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں رحمت اللہ ولدعمردین، محمد نبی ولد دلاورشاہ، مولوی دلبر خان ولد کاشکر، محمدعمرولد دلیل خان ،حمید اللہ ولد محمد غازی، سردار علی ولد محمد اکرم خان ،شیر محمد خان ولد احمد خان ، رضوان اللہ ولد تاج میر خان، گل رحمان ولد زرین، محمد ابراہیم ولد مسین، محمد جواد ولد محمد موسی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں