جونیئر ہاکی پاکستان کو آج جرمنی کیخلاف لازمی فتح درکار

فائنل کھیلنے کے لیے آسٹریلیا ونیوزی لینڈ کا میچ برابر یا کینگروز کی ناکامی بھی ضروری۔


Sports Reporter November 17, 2012
فائنل کھیلنے کے لیے آسٹریلیا ونیوزی لینڈ کا میچ برابر یا کینگروز کی ناکامی بھی ضروری۔ فوٹو فائل

سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کے فیصلہ کن معرکہ میں رسائی کیلیے پاکستان کو ہفتے کے دن جرمنی کیخلاف لازمی فتح درکار ہوگی۔

گرین شرٹس کی کامیابی کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا میچ برابر یا پھر کینگروز کی ناکامی بھی ضروری ہے، ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے اختتامی میچز میں آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ اور بھارت کا میزبان ملائیشیا سے سامنا ہونا ہے ، ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے مقابلوں میں بھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں پہنچ گیا، جرمنی 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا اتنے ہی پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر ہے۔

گرین شرٹس نے 5 پوائنٹس حاصل کیے ہیں ، نیوزی لینڈ 4 اور ملائیشیا 3 پوائنٹس لے کر ان سے پیچھے ہے۔ ہفتے کو اگر پاکستانی ٹیم جرمنی کیخلاف فتح حاصل کرے تو اس کے پوائنٹس8 ہوجائیں گے، اس کے بعد کھلاڑیوں کی خواہش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کیخلاف آسٹریلیا کو شکست ہو یا پھر مقابلہ برابر رہے،اگر ایسا ہوگیا تو پاکستانی ٹیم فائنل میں بھارت کو جوائن کرلے گی، برابری یا جرمنی کے ہاتھوں ہار سے گرین شرٹس ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گے، ایونٹ میں تمام ٹیمیں 4,4 میچز کھیل چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔