انڈر19 کرکٹ کراچی بلوز کیخلاف لاہور راوی 138 رنز پر ڈھیر

توحید خان نے6 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، میزبان ٹیم نے بھی 86 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔


Sports Reporter/Sports Desk November 17, 2012
توحید خان نے6 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، میزبان ٹیم نے بھی 86 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ فوٹو: فائل

انٹر ریجنل انڈر19 سہ روزہ کرکٹ میں لاہور راوی کی ٹیم کراچی بلوز کیخلاف138 پر ڈھیر ہوگئی، توحید خان نے6 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا۔ جواب میں میزبان ٹیم نے بھی 86 پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں میزبان بلوز ٹیم کے توحید خان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور راوی کو 138 پر ڈھیر کر دیا، نوجوان بولر نے 49 رنز دے کر 6 پلیئرزکو پویلین کی راہ دکھائی، ذیشان خان نے43 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں کراچی بلوز کے بیٹسمین بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور پہلے روز کے خاتمے تک 86 پر6 وکٹیں گر گئیں، وقاص علی 54 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں لاہور شالیمار نے میزبان کو 247 پر آئوٹ کردیا، ذیشان ملک 85 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، محمد ولید نے 3وکیٹں لیں، لاہور شالیمار نے 26 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مرتضیٰ علی، شاہ زیب اور ثاقب الحسن نے 3,3 شکار کرنے کے بعد حیدرآباد کو صرف 124 رنز تک محدود کردیا۔

جاوید خان 29 کے ساتھ نمایاں رہے، ملتان نے جواب میں 2 وکٹ پر87 رنز بنا لیے، اجمل عمر35 اور سکندر خان30رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں میزبان ٹیم پشاور کے خلاف 190 رنز بنا سکی، پیر بلال شاہ اور حضرت بلال نے 4،4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، مہمان سائیڈ نے 2 وکٹ پر73 رنز اسکور کیے، امین جان نے 54 کی اننگز کھیلی۔ گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں سیالکوٹ نے راولپنڈی ریجن کی ٹیم کو 210 پر آئوٹ کردیا، حسن علی نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں، سیالکوٹ نے جواب میں ایک وکٹ پر58 رنز بنائے، نعمان انور46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |