مقبول احمد صابری سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا امجد صابری
فن قوالی کی ذریعہ دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کی گئی جب کہ اس اسلام کے فروغ میں بھی قوالی نے اہم کردار ادا کیا، قوال
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے اعتراف کمال تقریب کے سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال مقبول احمد صابری (مرحوم) کی یاد میں ان کی شاندار خدمات کے سلسلے میں اعتراف کمال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںفن قوالی سے وابستہ نامور شخصیات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امجد صابری قوال نے کہا کہ میرے چچا مقبول احمد صابری نے پوری دنیا میں اپنی بہترین پرفارمنس سے ملک اور قوم کا نام روشن کیا اور زبردست شہرت حاصل کی،ان کی گائیکی کا منفرد انداز تھا جو بہت مشہور ہوا،فن قوالی کی ذریعہ دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کی گئی جب کہ اس اسلام کے فروغ میں بھی قوالی نے اہم کردار ادا کیا، مجھے اپنے چچا سے بہت کچھ سیھکنے کا موقع ملا،انھوں نے کہا مقبول صابری کے صاحبزادے شمائل مقبول صابری نے فن قوالی میں اپنے والد کے مشن کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے میں ان کے لیے دعا گو ہوں۔
آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے کہا مقبول احمد صابری کو جو شہرت ملی یہ کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے انھوں نے اپنے بہترین فن سے بے حد شہرت حاصل کی، مقبول احمد صابری کے صاحزادے شمائل مقبول صابری نے کہا کہ آج میں اپنے والد مقبول صابری (مرحوم) کی یاد میں ہونے والی آرٹس کونسل میں تقریب سے اپنے کیرئر کا آغاز کررہا ہوں جو میری بہت بڑی خوش نصیبی ہے۔
اس پروگرام میں مقبول صابری(مرحوم) کے دوستوں فاروق خان، لطیف صدیقی، ابراہیم خان، اقبال لطیف ،محمود احمد خان، اکرام نیازی، عبداﷲنیازی،امیمہ صابری افضل صابری نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر امجد صابری، شمائل مقبول صابری اور افضل صابری نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، پروگرام کی کمپئرنگ امیمہ صابری اورفوزیہ خان نے کی،آخر میںامجد صابری نے مقبول صابری(مرحوم) کی مغفرت کے لیے دعا کرائی۔