نریندرمودی کی تعلیم اوریوم پیدائش پرتنازع کھڑا ہوگیا

الیکشن کمیشن کی دستاویز اور سکول سرٹیفکیٹ میں مودی کی تاریخ پیدائش الگ الگ ہے


News Agencies May 04, 2016
الیکشن کمیشن کی دستاویز اور سکول سرٹیفکیٹ میں مودی کی تاریخ پیدائش الگ الگ ہے فوٹو: فائل

بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی تعلیم اور تاریخ پیدائش پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ اس سلسلے میں گذشتہ 7 برسوں کے دوران بہت سے رائٹ ٹو انفارمیشن کارکنوں نے گجرات یونیورسٹی سے معلومات کا مطالبہ کیا تھا لیکن انھیں معلومات نہیں مل پائی تھیں۔

مرکزی انفارمیشن کمیشن کی ہدایت پر گجرات یونیورسٹی نے نریندر مودی کی ماسٹرز کی ڈگری کے بارے میں معلومات عام کر دیں لیکن اس کے بعد دو نئے تنازعات کھڑے ہو گئے ہیں۔ اب گجرات کانگریس کی طرف سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ نریندر مودی نے گریجویشن کی ڈگری کہاں سے حاصل کی اور ان کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟۔ گجرات کانگریس کے سینئر لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ کئی سال سے گجرات کے آر ٹی آئی کارکن وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں معلومات لینے کیلیے کوشاں رہے ہیں لیکن ہر بار آر ٹی آئی افسر اسے ذاتی معلومات قرار دیکر ٹالتے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں دیے جانے والے حلف نامے کے مطابق نریندر مودی نے1967میں میٹرک پاس کیا،1978 میں دہلی یونیورسٹی سے بی اے پاس کیا اور 1983 میں گجرات سے ماسٹرز۔ لیکن آج تک کسی نے ان کا گریجویٹ سرٹیفکیٹ نہیں دیکھا اور اس معاملے میں گجرات یونیورسٹی بھی خاموش ہے۔ گوہل نے ایک اور مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق نریندر مودی کی پیدائش17ستمبر 1950میں ہوئی تھی۔ لیکن جہاں سے مودی نے سکول کی تعلیم حاصل کی، گجرات کے اس ویس نگر کے ایم این اسکول کے دستاویز کے مطابق مودی کی تاریخ پیدائش 29 اگست 1949ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |