ٹڈاپ اسکینڈل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزمان مفرور قرار


ویب ڈیسک May 04, 2016
عدالت کا ایف آئی اے کو تمام ملزمان کو گرفتار کر کے 19 مئی کو پیش کرنے کا حکم. فوٹو: فائل

GUJRAT: احتساب عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل میں نامزد ملزم سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفاری جاری کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد عظیم کی عدالت میں ہوئی، اس موقع پر ایف آئی اے نے مقدمے کے 7 نئے چالان عدالت میں پیش کئے جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزمان کو ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 512 کے تحت مفرور قرار دیا گیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کا چالان سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ایف آئی اے کو تمام ملزمان کو گرفتار کر کے 19 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں