آفتاب احمد کی موت واقعے میں ممکنہ طورپرملوث اہلکاروں کومعطل کردیا گیاترجمان رینجرز

آفتاب احمد کی موت کے محرکات جاننے کے لئے ڈی جی رینجرزکے حکم پراعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، ترجمان رینجرز

سیکٹر کمانڈرجلد از جلد تحقیقات کو مکمل کرکے حقائق سامنے لائیں گے، ترجمان رینجرز:فوٹو:فائل

لاہور:
ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی موت کے محرکات جاننے کے لئے ڈی جی رینجرزکے حکم پراعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی جب کہ واقعے میں ممکنہ طورپرملوث اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ڈائیریکٹرجنرل میجربلال اکبرکے حکم پرایم کیوایم کے سینئررہنما فاروق ستارکے سابق کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی موت کے محرکات جاننے کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی رینجرزسیکٹر کمانڈرکریں گے۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق واقعے میں ممکنہ طورپرملوث اہلکاروں کومعطل کردیا گیا ہے جب کہ جلد ازجلد سیکٹرکمانڈرزتحقیقات کو مکمل کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔


واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے رینجرزکی تحویل میں دیئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور فاروق ستار کے کوآرڈینیٹرآفتاب احمد گزشتہ روزانتقال کرگئے تھے جس پر ایم کیوایم نے آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Load Next Story