امریکی صدارتی انتخابات کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

انڈیانا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے برنی سینڈرز کے ہاتھوں ہلیری کلنٹن کو اپ سیٹ شکست


ویب ڈیسک May 04, 2016
ٹیڈ کروز کے دستبردارہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ مضبوط ترین ری پبلکن امیدوار بن گئے۔ فوٹو؛ فائل

امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ریاست انڈیانا میں ہونے والی پارٹی رائے شماری میں شکست کے بعد ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ٹیڈ کروز انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ مضبوط ترین صدارتی امیدوار بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارکے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں صدارتی انتخابات کے لئے ہونے والی پارٹی رائے شماری میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیڈ کروز کو جب کہ ڈیمو کریٹک پارٹی میں برنی سینڈرز نے ہلیری کلنٹن کو شکست دے دی۔

ریاست انڈیانا میں ہونے والی رائے شماری کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 53.5 فیصد جب کہ ٹیڈ کروز کو 36.5 فیصد ووٹ پڑے، ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت تک ایک 1053 مندوبین کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔ دوسری طرف برنی سینڈرز نے 52.3 فیصد ووٹ حاصل کر کے ہلیری کلنٹن کو اپ سیٹ شکست دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیڈ کروز نے دلبرداشتہ ہو کر صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو ہو سکا وہ کیا لیکن ووٹروں نے ایک اور راستے کا انتخاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں