ایان علی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی سماعت 16 مئی تک ملتوی
اگر بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملی تو بیرون کروڑوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے، وکیل ایان علی
کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر ایان علی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ماڈل کا نام نہ نکالنا توہین عدالت اور قانون کی خلاف ورزی ہے، ایان علی کو ایک کروڑ روپے کا کنٹریکٹ ملا ہے، اگر بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملی تو بیرون کروڑوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے لہذا کیس کی جلد از جلد سماعت کی جائے۔
اس موقع پر اٹارنی جنرل نے ایان علی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ملزمہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا بعد ازاں وفاقی حکومت کی جانب سے نئے نوٹیفکیشن کی روشنی میں ان کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت ہے لہذا ملزمہ کو کہا جائے کہ نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے خلاف نئی درخواست دائر کریں۔
عدالت نے فریقین کو نئے نوٹیفکیشن کی نقول جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔