سپریم کورٹ کا حکومت کو شیشہ کی درآمد پر پابندی لگانے کا حکم
کاغذی رپورٹ تو دفاترمیں ہی بن جاتی ہیں، حکومتیں نسوارکو کس کیٹیگری میں شمار کرتی ہیں، جسٹس گلزار
KARACHI:
سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو شیشہ کی درآمد پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے شیشہ اور تمباکو نوشی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جسٹس گلزار نے حکومتی وکیل سے استفسار کیا کہ حکومت شیشہ اور تمباکو کی روک تھام کے لئے کیا عملی اقدامات کر رہی ہے، گٹکے کا استعال ملک بھر میں خطرناک حد تک پھیل رہا ہے اور شیشہ اور گٹکا نوجوان نسل کو بری طرح تباہ کر رہا ہے۔
عدالت نے تمباکونوشی کی روک تھام کے لئے موجودہ اور ماضی کی حکومتوں کی کارکرگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاغذی رپورٹ تو دفاتر میں ہی بن جاتی ہے، حکومتیں نسوار کو کس کیٹیگری میں شمار کرتی ہیں تاہم عدالت نے حکومت کو شیشہ کی درآمد پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا۔