عمران فاروق قتل کیس ملزمان کا جیل ٹرائل 12 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے کی جانب سے ساتویں مرتبہ جمع کرائے گئے عبوری چالان میں ملزم محسن کو براہ راست قاتل قراردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک May 04, 2016
ایف آئی اے کی جانب سے ساتویں مرتبہ جمع کرائے گئے عبوری چالان میں ملزم محسن کو براہ راست قاتل قراردیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

انسدا دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کا جیل ٹرائل 12 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی اس موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے ساتویں مرتبہ عبوری چالان پیش کیا گیا جب کہ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ عبوری چالان میں تمام عدالتی اعتراضات دور کردیئے اور مقدمہ کے ساتھ ڈیتھ سرٹیفکٹ اور دیگر دستاویزات بھی منسلک کردی ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے ساتویں مرتبہ جمع کرائے گئے عبوری چالان میں ملزم محسن کو براہ راست قاتل اور معظم علی اور خالد شمیم کو معاون قرار دیا گیا ہے جب کہ چالان کے مطابق محسن اور کاشف نے چھریوں کے وار سے عمران فاروق کو قتل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |