وزیراعظم کا پی ٹی آئی جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم


ویب ڈیسک May 04, 2016
یکم مئی کو پی ٹی آئی جلسے کے دوران خواتین سے بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں پی ٹی آئی جلسے میں خواتین کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی جب کہ دھکم پیل کی وجہ سے متعدد خواتین زخمی بھی ہو گئی تھیں۔ اس سے قبل اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر بھی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے تھے جس پر عمران خان نے معافی بھی مانگی تھی اور آئندہ جلسوں میں خواتین کے لئے سخت انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں