نیب نے ایس ایس جی سی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹرسمیت 3 نئی انکوائریوں کی منظوری دیدی

کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرقیصر کے خلاف فنڈز کے غیرقانونی استعمال اور بھرتیوں کی انکوائری ہوگی۔

نیب نے سابق چیئرمین نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ طارق اقبال کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی۔ فوٹو:فائل

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر سمیت 3 نئی انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تین نئی انکوائریاں شروع کرنے اور ایک ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ نیب کی جانب سے منظور کردہ انکوائریوں کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کے خلاف پرابیٹنڈٹ فنڈز کے غیرقانونی استعمال اور بھرتیوں کی انکوائری ہوگی جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اعظم اقبال صدیقی کے خلاف ضابطہ اثاثوں کی خریداری پر انکوائری ہوگی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے سابق چیئرمین نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ طارق اقبال کے خلاف انکوائری منظور کی گئی، اسی طرح سی ڈی اے افسر کے خلاف نان کوالیفائیڈ فرم کو کام دینے کی انکوائری ہوگی جب کہ لیکوڈیٹر نیشنل کنسٹرکشن کمپنی کے ایم ڈی نادر شاہ کے خلاف انکوائری بند کردی گئی ہے۔
Load Next Story