ملائکہ اروڑہ نے اپنے نام کے آگے سے ’’خان‘‘ نکال دیا

بالی ووڈ اداکارہ نے اربازخان سے اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کررکھی ہے۔


ویب ڈیسک May 04, 2016
بالی ووڈ اداکارہ نے اربازخان سے اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کررکھی ہے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ میں منی کے نام سے مشہور ڈانس کوئین اور بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی بھابھی ملائکہ اروڑہ نے اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر ارباز خان کی نسبت سے ''خان'' لگانے سے منع کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان نے اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کررکھی ہے جب کہ سلومیاں کی جانب سے بھابھی کو منانے کی بھی لاکھ کوششیں کی گئیں ہیں لیکن ان کی بھابھی علیحدگی پر ہی بضد ہیں اور اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے تاہم اب ان کی ایک حرکت نے ایک بار پھر افواہوں کے بازار گرم دیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایک تقریب میں ڈانسنگ کوئین ملائکہ اروڑہ کو مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے منتظمین سے اپنے نام کے ساتھ ''خان'' لگائے بغیر نام پکارنے کی درخواست کی جس پر منتظمین نے بھی ناموں کی فہرست میں سے ان کے نام میں سے ''خان'' غائب کردیا جب کہ بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے پہلی بارتقریبات میں اپنے نام میں سے ''خان'' ہٹانے کا برملا اظہار کیا گیا ہے تاہم ان کی اس حرکت کے بعد دونوں اداکاروں کی جوڑی میں علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں