عزاداران کو تمام بلدیاتی سہولتیں فراہم کرینگےآفاق سعید

بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے ملازمین کیلیے استقبالیہ تقریب ہوگی،عاصم علی.

بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے ملازمین کیلیے استقبالیہ تقریب ہوگی،عاصم علی. فوٹو: عائشہ میر

ایڈمنسٹریٹرنیوکراچی ٹائون آفاق سعید نے کہا ہے کہ نیو کراچی ٹائون میں قائم تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کی درستگی، سڑکوں کی استرکاری،واٹروسیوریج لائنوں کی درستگی اورصفائی کے کاموں کوہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے۔


عزاداران حسین کو تمام بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے اپنے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کار لارہے ہیں،وہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا معائنہ کر رہے تھے، آفاق سعید نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکرکے افراد کو صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے جبکہ علمائے کرام کراچی کے موجودہ حالات میں امن وامان اور آپس میں بھائی چارگی کا درس دیں،،دریں اثنا صدرٹائون کے ایڈمنسٹریٹر وچیف آفیسر عاصم علی خان نے کہا کہ صدر ٹائون کے ملازمین کی خدمات لائق تحسین ہیں، عاشورہ محرم کے بعد صدر ٹائون میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو تعریفی اسناد دی جائیں گی،اس مقصد کیلیے ٹائون کے ملازمین کیلیے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ایک ماہ کے مختصر عرصے میں ڈیزل کنٹریکٹرکی ڈیڑھ کروڑ کے واجبات ادا کیے ہیں اور دو ماہ کی تنخواہوں میں سے ایک ماہ کی تنخواہ ادا کردی گئی۔
Load Next Story