پاک فوج کاکانگومیںمسلح گروہوں کیخلاف کارروائی تیزکرنیکافیصلہ
ولنگواورادی کیوومیںلٹیروںنے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا تھا، ہم نے نجات دلائی،بریگیڈیئرنادر.
کانگو کے صوبے سائوتھ کیوومیںاقوام متحدہ امن مشن کے تحت تعینات پاک فوج نے اہم علاقوںپرکنٹرول مستحکم کرنے کے بعدمسلح گروہوں کیخلاف کارروائی کا دائرہ مزیدوسیع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
جسکے تحت ولنگواورادی کیووکے شورش زدہ علاقوں میں نئے آپریشن شروع کردیے گئے ہیں۔کانگومیںاقوام متحدہ امن مشن کی سائوتھ کیووبریگیڈکی کمانڈپاک فوج کے پاس ہے۔ نئے علاقوںمیںکارروائی بریگیڈیئرنادرخان کی کمانڈ میں شروع کی گئی جوپچھلے ایک سال سے کمانڈرسائوتھ کیووبریگیڈکی ذمے داری سنبھالے ہوئے ہیں۔
بطور کمانڈر آخری ٹاسک کو نبھاتے ہوئے بریگیڈیئرنادرنے گھنے جنگلات میںمسلح گروہوںکے ٹھکانوںکافضائی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایکسپریس کی ٹیم بھی انکے ساتھ تھی۔ بریگیڈیئرنادر نے بتایا کہ سائوتھ کیوومیںپاک فوج کے4 ہزارفوجی اہلکار تعینات ہیں،کچھ سالوں سے کانگوکایہ صوبہ سب سے زیادہ شورش زدہ تھا،باغیوں اور لٹیروںکے مسلح گروہوںکی کارروائیوں میں مقامی افرادبہت بڑی تعدادمیںنشانہ بنتے تھے، عوام خوف کے سائے تلے زندگی بسرکررہے تھے مگرپاک فوج کے کنٹرول سنبھالنے کے بعدصورتحال بہت بہتر ہوئی ہے اوراسے مقامی افرادکابھرپوراعتمادبھی حاصل ہوچکا ہے۔
بریگیڈیئرنادرنے کہاشہروں اوراہم قصبوںکے کنٹرول کے بعداب پاک فوج کی کوشش ہے کہ گھنے جنگلات میںموجود عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی کی جائے جس کیلیے کانگوفورسزکے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ اہم عسکریت پسندکمانڈرنے 30ساتھیوںسمیت ہتھیارڈال دیے ہیںجو اہم کامیابی ہے۔ گورنر سائوتھ کیوومارسیلن چشمبو نے ایکسپریس کوبتایاکہ مسلح گروہوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشنزکے باعث امن وامان کی صورتحال میںنمایاں بہتری آئی ہے، پاک فوج دوسال تک مزیدتعینات رہی توسیکیورٹی صورتحال بہت بہترہو جائے گی۔